صنعاء۔ (اے پی پی) یمن نے باغیوں کے ساتھ سیز فائر کی شرائط پر عملدرآمد کا ایک نظام الاوقات پیش کیا ہے تاکہ 9 ماہ سے جاری کشیدگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یمن کے سلامتی کے مشیر نے کہا کہ اس نئے نظام الاوقات کے بارے میں تفصیلات باغی لیڈروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔ پچھلے ماہ باغی لیڈر نے یمنی حکومت کی طرف سے سیز فائر کےلئے طے کردہ شرائط میں سے پانچ شرائط کو قبول کرلیا تھا تاہم ایک شرط جس میں باغیوں سے سعودی سرحد پر حملے نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ‘ ماننے سے انکار کردیا تاہم یمن کی حکومت کے اس نظام الاوقات پر عملدرآمد کے بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Post New Comment