برطانیہ طالب علموں کیلئے کم ویزے جاری کرے گا‘ کام کرنے پر پابندی ہوگی

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (آئی اےن پی) برطانیہ نے سٹوڈنٹ ویزے پر آنےوالے طلبہ کے کام پر پابندی لگاتے ہوئے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ کام کرنے کی پرمٹ میں 20 گھنٹے کی بجائے 10 گھنٹے جبکہ ڈگری لیول سے کم تعلیم والے طلباءکو کام کی اجازت نہیں ملے گی۔ نئے قوانین پر عملدرآمد چند ہفتوں میں متوقع ہے۔ تعلیم کے ویزے پر کام کرنے کیلئے آنے والوں کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے سالانہ باہر سے آنےوالے طالب علموں کے ویزوں کے اجراءمیں کمی کرنے کا حتمی فیصلہ کر کے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق درخواست دہندہ انگریزی زبان اچھی طرح بول سکتا ہو اور وہ دوران تعلیم ہفتے میں 20 گھنٹے کی بجائے 10 گھنٹے کام کرےگا جبکہ وہ طلباءجو ڈگری لیول سے کم تعلیم کی بجائے عام کورسز کیلئے آتے ہیں ان کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ برطانوی ہوم سیکرٹری نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے کہ جو طالب علم برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کےلئے آتے ہیں ان کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں لیکن جو طالب علم تعلیم کی بجائے یہاں کام کرنے آتے ہیں ان کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے 2008-09ءمیں 236470 سٹوڈنٹس ویزے جاری کئے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions