ایران میں امریکی سی آئی اے کیلئے کام کرنے والے 7 افراد گرفتار

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

تہران (اے ایف پی) ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اتوار کو امریکی سی آئی اے کے لئے کام کرنے والے 7 ایرانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار مقامی شہری لوگوں کو احمدی نژاد حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں پر اکسا رہے تھے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق انٹیلی جنس وزارت کے ذرائع نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار مقامی شہری صیہونی میڈیا اور امریکی سی آئی اے کے لئے کام کر رہے تھے۔ ان میں بعض شہری اندرون ملک انقلاب دشمن عناصر سے بھی ملے ہوئے تھے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ گرفتار ایرانی شہریوں کو استنبول اور دبئی میں تربیت دی گئی تھی۔ وہ خفیہ طور پر فارسی زبان کے امریکی ریڈیو سے بھی منسلک تھے۔ ایران کی پولیس کے سربراہ اسماعیل احمدی نے اگلے ہفتے میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی پولیس حکومت مخالف مظاہروں پر صبر کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسماعیل احمدی نے کہا ہے کہ اب اپوزیشن کا ملک میں بے چینی پھیلانے کا مقصد واضح ہو گیا اور پولیس مزید کسی صبر کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاشرے کی سلامتی کیلئے بھرپور کارروائی کرے گی اور جو قانون توڑے گا اس کو قانون کے آہنی ہاتھوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر مظاہروں میں ملوث سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی تصاویر جلد جاری کی جائیں گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions