روس کی نئی فوجی حکمت عملی بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے: سیکرٹری جنرل نیٹو

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

میونخ (اے پی پی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل نیڈرسن فوگ رسمولین نے کہا کہ روس کی نئی فوجی حکمت عملی جس میں نیٹو میں توسیع کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے، حقیقت کی عکاس نہیں ہے۔ گزشتہ روز جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو سمجھتی ہے کہ روس کی نئی فوجی حکمت عملی روس اور نیٹو ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں مددگار ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو روس کی دشمن نہیں ہے۔ واضح رہے کہ روسی صدر دمتری مدودف نے نئی فوجی حکمت عملی کی منظوری دی ہے جس میں نیٹو میں توسیع کو روس کے لئے ایک بڑا بیرونی خطرہ قرار دیا گیا ہے جبکہ روس امریکی میزائل دفاعی نظام کو اپنی اندرونی سکیورٹی کے لئے ایک بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions