تازہ ترین:

امریکہ : پاور پلانٹ میں زوردار دھماکہ سے 50 افراد ہلاک‘ 250 زخمی

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

بوسٹن ( این این آئی+ ریڈیو مانیٹرنگ) امریکی ریاست کنکٹی کٹ میں مڈل ٹاﺅن میں واقع پاورپلانٹ میںزور دار دھماکے کے نتیجے میں 50افراد ہلاک اور 250کے لگ بھگ زخمی ہوگئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ہارٹ فورڈ سے 37کلو میٹر کے فاصلے پر ریور روڈ پر واقع کلین انرجی پلانٹ مڈل ٹاﺅن میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی اور دور دور سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دیئے‘ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا‘ علاقہ دہل کر رہ گیا نواحی علاقوں کے بعض مکینوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوںنے سمجھا کہ شاید زلزلہ آیا ہے۔این بی سی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پلانٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ پلانٹ 620میگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے اور دھماکہ ممکنہ طورپر گیس لائن پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے وقت پلانٹ پر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پلانٹ سے دور رہیں ۔امریکی ٹی وی سی این این نے مڈل ٹاﺅن پولیس سارجنٹ چک جیک بوچی کے حوالے سے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم حکام کا کہناہے کہ جانی نقصان بہت زیادہ ہوسکتا ہے ۔بعض مکینوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے سمجھا کہ شاید زلزلہ آیا ہے۔ این بی سی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پلانٹ کے ایک آفیسر نے بتایا کہ یہ پلانٹ 620 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ دھماکہ ممکنہ طور پر گیس لائن پھٹنے سے ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت پلانٹ پر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکہ کی آواز 15 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ عینی شاہد کے مطابق دھماکے میں آگ لگ گئی۔ پلانٹ میں جنریشن سے متعلق تجربہ اور تنصیب کا کام جاری تھا کہ دھماکہ ہوگیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions