بلاول بھٹو زرداری نے لندن کے پاکستان ہائی کمشن میں پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پہلے ہی دہشت گردی کے باعث مشکلات کا شکار تھے اوراب سیلاب نے لاکھوں لوگوں کی زندگی تباہ کردی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں بلکہ ہمیں مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نےعالمی برادی اور لندن میں موجود پاکستانیوں سے سیلاب ذدگان کی دل کھول کر مدد کی اپیل کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے اپنے والد صدر زرداری کے دورہ یورپ کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ اس سے سیلاب ذدگان کے لیے امداد جمع کرنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ صدر کی پاکستان میں موجودگی سے فائدہ ہوسکتا تھا تو وہ بہت جلد پاکستان میں ہوں گے ۔ بلاول نے ان اطلاعات کی بھی تردید کی جن میں یہ کہا جارہا تھا کہ وہ صدر زرداری کے دورہ برطانیہ کے موقع پر باقاعدہ طور پر اپنا سیاسی کیرئر شروع کرنے کا اعلان کررہے ہیں ۔
Post New Comment