بغداد (آن لائن) عراق میں سابق صدر صدام حسین حکومت کے خاتمے کے بعد دوسرے پارلیمانی انتخابات آج اتوار کو ہورہے ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں دوسری جانب القاعدہ نے انتخابات کے دوران کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے والوں کو قتل کرنے کی دھمکی دیدی ہے القاعدہ کے رہنما ابو عمر البغدادی نے انٹرنیٹ پیغام میں کہا ہے کہ کر فیو کی خلاف ورزی اور ووٹ ڈالنے والے اللہ کی ناراضگی مول لیں انٹرنیٹ پیغام میں القاعدہ رہنما نے کہا کہ اسلامی حکومت نے الیکشن کے دوران ملک بھر میں صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناءعراق میں عام انتخابات سے ایک روز پہلے کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق کار بم دھماکہ نجف شہر میں حضرت علیؓ کے مقبرے کے قریب ہوا جس سے گیراج میں کھڑی دو بسیں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے سے چار ایرانی زائرین ہلاک اور 54 افراد زخمی ہوگئے ۔
جن میں کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
Post New Comment