امریکہ نے پاکستان کو واضح نیوکلیئر سٹیٹ تسلیم کرلیا : واشنگٹن پوسٹ

ـ 7 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

واشنگٹن (آن لائن/ ریڈیو نیوز) امریکہ نے پاکستان کو ایک واضح نیوکلیئر سٹیٹ تسلیم کر لیا ہے تاکہ پاکستان کے نیوکلیئر اثاثہ جات پر امریکی قبضے کے خفیہ منصوبے سے متعلق نظریات کا خاتمہ کیا جا سکے واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے حال ہی میں کئی اقدامات اٹھائے ہیں جن کا مقصد پاکستان کے سکیورٹی خدشات کا خاتمہ تھا جن میں سے ایک یہ ہے کہ یقینی طور پر پاکستان کو ایک واضح نیوکلیئر ہتھیاروں کی حامل ریاست کو تسلیم کرنا شامل ہے تاکہ ان نظریات کا بھی خاتمہ ہو سکے جس کے تحت کہا جاتا ہے کہ امریکہ پاکستان کے نیوکلیئر اثاثہ جات پر قبضے کے خفیہ منصوبے بنا رہا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یکم جون کو اوباما نے کہا تھا کہ ہمیں اس بات کا اعتماد ہے کہ پاکستانی حکومت اپنے نیوکلیئر اثاثہ جات کا تحفظ کرسکتی ہے اس بیان اور اقدام کا مقصد امریکہ کی جانب سے اس کے نیوکلیئر اثاثہ جات کو نقصان پہنچائے جانے کے موقف کو ختم کرنا ہے۔ دوسری طرف یہ اطلاعات ہیں کہ بارہ اپریل کو شروع ہونے والی نیوکلیئر سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر صدر اوباما وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بھارتی وزیراعظم من موہن کے درمیان اپنی زیر صدارت ملاقات کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے وزراءاعظم ملاقات کی میزبانی سے امریکہ کو یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہو گی اور اس کا فائدہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہو گا۔ واشنگٹن میں سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایٹمی سکیورٹی اجلاس کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں ایٹمی مسئلے پر بھی بات چیت ہو گی۔ امریکہ اور بھارت اس خطرے کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں پر نان سٹیٹ ایکٹرز قبضہ کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان اس خطرے کو رد کرتا آ رہا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions