پاکستان کا داخلی بحران سیاسی سے زیادہ معاشی نوعیت کا ہے۔ کوئی جماعت بھی ملک کا انتظام سنبھالنا نہیں چاہتی۔ کیمرون منٹر

ـ 7 جنوری ، 2011
  • Adjust Font Size
پاکستان کا داخلی بحران سیاسی سے زیادہ معاشی نوعیت کا ہے۔ کوئی جماعت بھی ملک کا انتظام سنبھالنا نہیں چاہتی۔ کیمرون منٹر

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکے خصوصی نمائندے فرینک روجیرو کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہر پاکستانی سیاسی جماعت یہ چاہتی ہے کہ حکومت جو فیصلے کرے اس کا خمیازہ بھی خود ہی بھگتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات دیرپا اور سٹریٹجک نوعیت کے ہیں۔ دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا اور پاکستان کو مستحکم ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions