استنبول (ثناءنےوز) نیٹو کے سیکرٹری جنرل فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ نیٹو اور ایساف فورسز پاکستانی علاقے میں شدت پسندوں کےخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی میں شامل نہیں۔ استنبول میں نیٹو کے وزراءدفاع کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ملک نے افغانستان میں فوجی بھیجنے کے وعدے سے انحراف نہیں کیا۔ پاکستانی علاقے میں شدت پسندوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نیٹو اور ایساف کا مینڈیٹ صرف افغانستان تک محدود ہے اور نیٹو اپنے مینڈیٹ کے علاوہ کسی کارروائی میں شامل نہیں۔ انہوں نے نیٹو ممالک سے کہاکہ افغان فوج اور پولیس کی تربیت کےلئے زیادہ سے زیادہ دستے بھیجنے پر غور کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان فوج یا پولیس کےلئے تربیتی سکولوں میں 1300 ٹرینرز کی ضرورت ہے اور تمام ٹرینرز فرنٹ لائن پر نہیں بھیجے جائیں گے۔
سیکرٹری جنرل نیٹو
Post New Comment