واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو باقی زندگی جیل میں گزارنا پڑ سکتی ہے تاہم اس کی سزا کا حتمی اعلان چھ مئی کو کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 37 سالہ عافیہ صدیقی کو اقدام قتل اور اسلحہ کے ساتھ حملہ کے الزام میں سے ہر ایک الزام پر 20 سال، فائر کرنے پر عمر قید اور اس کے علاوہ اس پر عائد الزامات میں سے ہر ایک الزام پر 8 سال قید کی سزا ہو گی۔
امریکی محکمہ انصاف
Post New Comment