بیجنگ (اے ایف پی) چین نے 2010ءکیلئے کم ترین اضافے پر مشتمل دفاعی بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد
مغرب کے ان خدشات کو کم کرنا ہے کہ چین جس تیزی سے اپنی افواج کو جدید بنا رہا ہے وہ دیگر ممالک کیلئے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ چین نے 5 کھرب 32 ارب 10 کروڑ یوان (77 ارب 90 کروڑ ڈالر) کا اعلان کیا ہے جو 2009ءکے مقابلے میں صرف ساڑھے سات فیصد سے زائد سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ چین کی فوجی طاقت کا واحد مقصد ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اضافی بجٹ کا بیشتر حصہ فوجیوں کے حالات بہتر بنانے پر صرف کئے جائیںگے۔
Post New Comment