امریکی صدر باراک اوبامہ کا خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج سے متاثرہ ساحلی علاقے کا دورہ، اورغفلت برتنے پر برٹش پٹرولیم کمپنی پرشدید تنقید ۔

ـ 5 جون ، 2010
  • Adjust Font Size
امریکی صدر باراک اوبامہ کا خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج سے متاثرہ ساحلی علاقے کا دورہ، اورغفلت برتنے پر برٹش پٹرولیم کمپنی پرشدید تنقید ۔

 امریکی صدر ریاست لوزیانہ کے شہریوں سے بھی ملے اور تیل کے اخراج کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔اس موقعے پر باراک اوبامہ نے کہا کہ حکومت مقامی لوگوں کی معاشی مشکلات کے حل کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ امریکی صدر نے تیل کے کنویں کی مالک برٹش پیٹرولیم کمپنی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا  ۔ باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سےشئیرہولڈرز کو ساڑھے دس ارب ڈالر دئیے جا رہے ہیں اور اشتہارات پر بھی بھاری رقم خرچ کی گئی ہے جبکہ تیل کا اخراج روکنے میں کمپنی ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج کی صورتحال کو تشویشناک قراردیا ۔  

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions