ہلمند میں آپریشن، 32 طالبان شہید کرنے کا دعویٰ

ـ 5 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

قندھار (اے ایف پی) ہلمند میں نیٹو فورسز نے آپریشن کے دوران 32 طالبان شہید کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ہلمند کے علاقے نادِ علی میں آپریشن کے دوران 3 اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔ قندھار میں کارخودکش حملے میں 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ خودکش حملہ آور بڑے بازار میں داخل ہو کر دھماکہ کرنا چاہتا تھا لیکن وہ وہاں نہیں پہنچ سکا اور قبل از وقت ہی دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد ظاہر عظیمی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہلمند کو عسکریت پسندوں کے کنٹرول سے آزاد کرانے کیلئے آپریشن افغان فوج کی قیادت میں کیا جائے گا اور اس میں ہزاروں افغان، امریکی اور نیٹو فوجی حصہ لیں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions