بش کی بغیر سوچے سمجھے شروع کی گئی جنگیں تباہی کا باعث بنیں گی : امریکی صحافی

ـ 4 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز) امریکہ عروج کے بعد اب تیزی سے زوال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ معروف امریکی صحافی پال سٹاروبن کی نئی کتاب ’’آفٹر امریکہ‘‘ میں تحقیقی ریسرچ کے حوالے سے بتایا گیا ے کہ دنیا کی و احد سپر پاور امریکہ تیزی سے شکست کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مصنف کے مطابق امریکہ کو کسی بھی صورت زوال سے بچانا ناممکن ہے۔ امریکہ کی شکست کے بعد دنیا مختلف متحارب قوتوں میں تقسیم ہو جائے گی جس سے جنگ و جدل کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکہ کے خاتمے کے بعد بھارت‘ روس‘ چین اور کچھ یورپی ممالک اس خلاء کو پر کریں گے۔ امریکہ کی تباہی وہ جنگیں ثابت ہونگی جو بش نے بغیر سوچے سمجھے عراق ا ور افغانستان میں شروع کیں۔ یورپ‘ چین اور روس پہلے ہی امریکی گرفت سے آزاد ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی اس کمزور گرفت کی وجہ عراق اور افغانستان کی جنگ ہے جو بغیر سوچے سمجھے شروع کی گئی۔
امریکی صحافی کی کتاب

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions