کابل (نیوز ایجنسیاں) افغانستان کے صوبہ ہرات میں قصاب کی دکان کے سامنے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک، پولیس افسر سمیت 5ز خمی ہو گئے جبکہ حکام کے مطابق ہلمند میں 19 طالبان نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان زمرے بشریٰ نے کہا کہ 2010ءکے دوران پر تشدد واقعات اور لڑائی میں فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور طالبان سمیت 10 ہزار شہری مارے گئے۔ گذشتہ سال تشدد کے 6,716 واقعات پیش آئے جن میں جھڑپیں ‘ حملے، خودکش اور سڑک میں نصب بموں کے دھماکے اور راکٹ حملے شامل تھے۔ترجمان نے بتاےاکہ ان حملوں میں افغان پولیس کے 1,292 اہلکار ہلاک۔ 5,225 جنگجو جاں بحق اور 949 زخمی بھی ہوئے۔
Post New Comment