ہلمند میں اتحادی فوجی قافلے پر حملہ، 2 امریکی ہلاک‘ متعدد زخمی

ـ 4 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کابل (آئی اےن پی) افغانستان کے صوبے ہلمند میں اتحادی فوج کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، رواں سال افغانستان میں ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد 51 ہو گئی۔ گزشتہ روز نیٹو کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمندمیں اتحادی افواج پر حملوں کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اتحادی فوج کی گشتی ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ جھاڑیوں میں چھپے ہوئے طالبان عسکریت پسندوں نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایساف کی گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے تمام فوجیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions