تازہ ترین:

صدام نے خطرناک ہتھیاروں کا پروپیگنڈہ ایران کو ڈرانے کیلئے کیا تھا: ایف بی آئی

ـ 3 جولائی ، 2009
  • Adjust Font Size

واشنگٹن (اے پی پی) ایف بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر صدام حسین نے اپنی پھانسی سے قبل ایف بی آئی کو آگاہ کیا تھا کہ اس نے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں پروپیگنڈہ ایران کو ڈرانے دھمکانے کیلئے کیا تھا۔ اس بات کا انکشاف امریکی قومی سلامتی آرکائیو کی طرف سے جاری دستاویزات میں کیا گیا جس میں ایف بی آئی کی صدام حسین سے بات چیت کے چند مندرجات شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ جارج پالرو کی طرف سے 2003ء میں گرفتاری کے بعد کی جانے والی بات چیت میں صدام حسین نے خصوصی ایجنٹ کو آگاہ کیا کہ وہ ایران کو عراق کیلئے بہت خطرہ سمجھتے تھے۔ وہ نہیں چاہتے تھے ایران عراق کو ایک کمزور ملک سمجھے۔ صدام حسین نے القاعدہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے روابط سے بھی انکار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن سے ملاقات نہیں کی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions