تازہ ترین:

ہلمند میں بڑا امریکی آپریشن‘ ضلع خانشین طالبان سے چھڑا لیا

ـ 3 جولائی ، 2009
  • Adjust Font Size

کابل (اے پی پی) ہلمند میں طالبان کے خلاف بڑا امریکی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔آپریشن میں چار ہزار امریکی اور 650 افغان فوجی حصہ لے رہے ہیں جنہیں امریکی جنگی جہازوں کی مدد حاصل ہے۔ امریکی زمینی فوج کے مطابق ویتنام کی جنگ کے بعد امریکی میزینز نے کسی بھی کارروائی میں اتنی بڑی تعداد میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں پچاس لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں جو کہ ویتنام جنگ کے بعد امریکی میرین کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ فوج نے شدید لڑائی کے بعد ضلع خانشین طالبان سے چھین لیا۔ اتحادی فوج اور افغان فوج کے ساتھ لڑائی میں متعدد طالبان مارے گئے ۔ ضلع خانشین پر گذشتہ کئی ماہ سے طالبان کا قبضہ تھا۔ طالبان نے جنوبی افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 43 افغان واتحادی فوجیوں کو ہلاک کرنے جبکہ افغان حکومت نے 15 طالبان کو شہید کا دعویٰ کیا ہے، طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ صوبہ زابل کے علاقہ پایائو چوپان میں جھڑپوں کے دوران کم سے کم 43 افغان واتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔ دوسری جانب کابل میں افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ لڑائی میں کم سے کم 15 طالبان شہید ہو گئے۔ ہلمند میں بم دھماکے سے 2 برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے جب کہ طالبان نے صوبہ پکتیا میں ایک امریکی فوجی کو گرفتار کر لیا ہے۔ سپین افغانستان میں 532 اور رومانیہ 108 فوجی بھیجے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions