بحرالکاہل میں آنے والا طوفان کومپاسو جنوبی کوریا کے مغربی ساحل سے ٹکرا گیا

ـ 2 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
بحرالکاہل میں آنے والا طوفان کومپاسو جنوبی کوریا کے مغربی ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان نے جنوبی کوریا کے مغربی اوروسطی علاقوں کو بُری طرح متاثرکیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے سے مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجکرپینتالیس منٹ پرٹکرایا۔ طوفان کے باعث علاقے میں ایک سو انتالیس کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیزہوائیں چلیں ، جس سے کئی تن آور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بھی بُری طرح متاثرہوا ہے۔ اس کےعلاوہ متاثرہ علاقوں سے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions