اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مسٹر جین مارس ریپرٹ نے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں تقریباً دو کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں،

ـ 2 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مسٹر جین مارس ریپرٹ نے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں تقریباً دو کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں،

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مسٹر جین مارس ریپرٹ نے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں تقریباً دو کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں، بین الاقوامی کمیونٹی کا اس پررد عمل مثبت ہے اور تمام ممالک پاکستان کی معیشت دوبارہ بہتر بنانے کیلئے اپنا کردارادا کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے بعد وزیراعلی ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسٹر جین مارس نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی برادری کی توجہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی جانب مرکوز کرانے کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے سربراہ بھی اس حوالے سے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین جلد سے جلد اپنے گھروں میں واپس جائیں اور روزمرہ کے معمولات میں حصہ لیں ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اقوام متحدہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ سیلاب کے باعث بری طرح سے متاثر ہوا ہے اقوام متحدہ کی امداد سے ریلیف اور بحالی میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات قیصربنگالی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات محمد صدیق میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions