امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے تحریک طالبان پاکستان کویکم ستمبرسے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو رہنما حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمان کوبھی عالمی دہشتگرد قرار دیا ہے۔ امریکی وزارت قانون نے طالبان رہنما حکیم اللہ محسود اورولی الرحمان پر پانچ ملین ڈالرکے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی اورامریکی مفادات پرکئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حکیم اللہ محسود اگست دوہزارنوسے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ہیں جبکہ ولی الرحمان جنوبی وزیرستان میں طالبان امیرہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے تیس دسمبرکوافغانستان کے علاقے خوست میں سات سی آئی اے ایجنٹوں کی ہلاکت میں حکیم اللہ محسود پرفرد جرم عائد کردی ہے۔
Post New Comment