ڈچ فوج نے افغان صوبے اردگان میں قائم فوجی اڈے پرکمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی۔ افغانستان میں ہالینڈ کے اٹھائیس سو فوجیوں کی زیادہ تر تعداد صوبہ اردگان میں تعینات تھی۔ افغانستان میں ڈچ فوج کی تعیناتی دوہزار چھ میں شروع ہوئی اور چار سالہ مشن کے دوران اس کے چوبیس فوجی ہلاک ہوئے۔ طالبان کے ترجمان نے ہالینڈ کے ایک اخبار کو بتایا کہ وہ ہالینڈ کے عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک بھی ہالینڈ کے طرح افغانستان سے اپنے فوجی واپس بلا لیں۔ تمام ڈچ فوجیوں کی واپسی اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گی۔ امریکی اور آسٹریلوی فوجی ڈچ فوجیوں کی جگہ لیں گے۔ ہالینڈ کے بعد کینیڈا بھی اگلے برس اپنے تین ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
Post New Comment