قندھار: بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، 6 مسافر ہلاک، 9 زخمی

ـ 2 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

قندھار (اے ایف پی) افغانستان کے صوبے قندھار میں مسافروں سے بھری منی بس سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ ابھی واضح نہیں ہو رہا ہے کہ اس دھماکے میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا ہے یا پھر بس دوران سفر سڑک پر نصب بم سے ٹکرا گئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر بعض کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions