مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور ریاستی دہشتگردی کے باعث صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے ، صرف ایک ماہ کے دوران بہتر بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا گیا۔ 

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور ریاستی دہشتگردی کے باعث صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے ، صرف ایک ماہ کے دوران بہتر بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا گیا۔ 

کشمیرمیڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق ان تمام افراد کو گزشتہ ماہ وادی کے مختلف علاقوں میں شہید کیا گیا ہے ۔ ان میں اکتیس کم سن لڑکے  اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں تین افراد دوران حراست شہید ہوئے جبکہ تین خواتین بیوہ اور نو بچے یتیم ہوگئے ۔ ریسرچ سیکشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کےدوران بھارتی فوجیوں نے بیس خواتین کی بے حرمتی کی اور مظاہروں کے دوران آنسو گیس اور گولیوں کا بے دریغ استعمال کرکے پندرہ سو پانچ افراد کو زخمی کیا۔  اس عرصے کے دوران دو سو چھتیس کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ۔  بھارتی فوجیوں کی جانب سے محاصروں اور گھر گھر تلاشیوں کے دوران ایک رہائشی عمارت بھی تباہ ہوگئی ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions