امریکہ ، چین اور دیگر ممالک کی طرح جاپان کی امدادی ٹیموں نے بھی جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
امریکہ ، چین اور دیگر ممالک کی طرح جاپان کی امدادی ٹیموں نے بھی جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

جاپان ڈیزاسٹر ریلیف کے ہیلی کاپٹر یوایچ ون نے ملتان کےلیے اپنی پہلی پرواز کا آغاز کیا ہے ۔ حکام کے مطابق جاپان کی جانب سے ریلیف سرگرمیاں پاکستانی حکومت کی درخواست پرشروع کی گئی ہیں۔ جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کی جانب سے چھ ہیلی کاپٹر جلد ہی جنوبی پنجاب میں مختلف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔ یہ ہیلی کاپٹر متاثرین میں اشیائے ضروریہ کی تقسیم کے ساتھ ریلیف ک دوسرے کام سرانجام دیں گے ۔ جاپان نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے ایک کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے جن میں سے تیس لاکھ ڈالر ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت دیئے جا چکے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions