سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی سوانح عمری مارکیٹ میں آگئی ہے ، ٹونی بلیئرنے اس سے حاصل ہونے والے لاکھوں پاؤنڈ خیراتی اداروں کودینے کا اعلان کیا ہے جبکہ عراق جنگ کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس رقم سے لاکھوں بیگناہ انسانوں کا خون نہیں دھویا جاسکتا ۔ اے جرنی ( A Journey) کے نام سے شائع ہونیوالی اس کتاب میں ٹونی بلیئرنے نائن الیون کے بعد شروع کی جانیوالی جنگ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں ۔ ٹونی بلیئر پر عراق جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے پر سخت تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سابق وزیراعظم اپنی کتاب کے حقوق بہتر لاکھ ڈالرمیں فروخت کر چکے ہیں اورانہوں نے یہ رقم خیراتی اداروں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ ٹونی بلیئرکو تین عام انتخابات میں کامیابی کا اعزاز حاصل ہے ۔ عراق اور افغانستان میں برطانوی افواج کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے باعث ٹونی بلیئر کو سخت تنقید کا سامنا ہے ۔ سابق برطانوی وزیراعظم ان دنوں اقوام متحدہ کے مشرق وسطی کے لیے نمائندہ خصوصی کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔
Post New Comment