سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان ،امریکہ اور عالمی فلاحی اداروں کے نمائندوں پرمشتمل مشترکہ فضائی رابطہ سیل قائم کردیا گیا ۔

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان ،امریکہ اور عالمی فلاحی اداروں کے نمائندوں پرمشتمل مشترکہ فضائی رابطہ سیل قائم کردیا گیا ۔

چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے یہ سیل پاک فوج ایوی ایشن کے کمانڈر میجرجنرل راجہ محمدعارف نذیرکی سربراہی میں پاک ایئرفورس بیس چکلالہ میں قائم کیا ہے۔ مشترکہ فضائی رابطہ سیل کے پہلےاجلاس میں این ڈی ایم اے، پاک فوج ،اقوام متحدہ،لاجسٹک کلسٹر،عالمی ادارہ خوراک اورامریکی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ایئرفورس کے کرنل گریگ نیلسن کاکہناتھا کہ مشترکہ فضائی رابطہ سیل سیلاب زدگان کی امدادکرنےوالے اداروں کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگا۔  اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی دستیابی اورترسیل کے معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions