مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے چاراسرائیل ہلاک ہوگئے ہیں۔

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے چاراسرائیل ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان ہلاکتوں کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ مغربی کنارے کے شہر الخیل کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ یہودی بستی کریت ارباKyriat arba کے نزدیک ایک گاڑی پرکی گئی،جس سے گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ادھر حماس کے ترجمان سمیع ابوزہیرنے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی القاسم بریگیڈ نے کی ہے۔ واضح رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کل سے واشنگٹن میں شروع ہورہے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions