بھارت میں قید ایک پاکستانی سزا پوری ہونے پرجیل سے پراسرارطورپرغائب ہوگیا ہے۔

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

پاکستانی قیدی نیامت علی بھارت کے صوبہ پنجاب کی ہائی سکیورٹی والی امرتسرسنٹرل جیل سے غائب ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر امرتسرکاہان سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیدی کی سزا پوری ہو چکی تھی،اس کی رہائی اورپاکستان روانگی کے لیے کاغذات مکمل کیے جا رہے تھے کہ وہ تیس اگست کی رات جیل سے غائب ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر امرتسرنے بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ پاکستانی قیدی کہاں اور کیسے جیل سے غائب ہوا تاہم واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی بارڈرسکیورٹی فورسزنے نوماہ قبل نیامت علی کوغلطی سے سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions