آصف کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے میرے پاس ثبوت ہیں : وینا ملک

ـ 31 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ وینا ملک نے کرکٹر آصف پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث ہیں اور میرے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ آصف نے دورہ آسٹریلیا پر مجھے فون کرکے کہا تھا پاکستان 2010ءتک کوئی سیریز نہیں جیتے گا۔ انہوں نے الزام لگاےا کہ آصف کے بکیوں کے ساتھ رابطے تھے۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کی سیریز کی ڈیل بھارتی بکی کے ذریعے ہوئی۔ اس ڈیل کے لئے کرکٹر آصف بنکاک بھی گئے۔ وینا ملک نے کہا کہ آصف کو بھارت کے ایک نمبر سے میسج آتا تھا۔ مجھے شک ہوا تو میں نے اس نمبر پر فون کیا تو پتہ چلا کہ وہ نمبر ایک بھارتی بکی فوٹوگرافر دھیرج ڈکشت کا ہے۔ میں نے آصف سے پوچھا کہ یہ بکی کا نمبر ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ہاں۔اس کے علاوہ ڈوپ ٹیسٹ کلیئر کرانے کے لئے آصف نے تین لاکھ رشوت دی جو پیسہ اس نے مجھ سے لیا۔ وینا ملک نے کہا کہ محمد عامر کو بھی آصف نے ہی میچ فکسنگ کے دھندے میں شامل کیا ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ میرے پاس بکیوں کے نمبر موجود ہیں جن پر آصف رابطہ کرتے رہے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions