لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور کے نامور ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور فنکاروں نے سیلاب متاثرین کےلئے دوسرے روز بھی فنڈ ریزنگ مہم جاری رکھی۔ دوسرے روز حسین مجروح، پروین عاطف، نسیم قریشی، شہزاد نیر، زبیدہ زیبی حیدر، مدثر محمود نارو، ایم زیڈ کنول، شیراز حسن، قائم نقوی، زاہد شمسی، حسن بانو، خواجہ جمشید امام، افضل ساحر، شیخ خالد اور دیگر نے شرکت کی۔ پہلے روز سوا لاکھ روپے نقد اور سامان اکٹھا کیا گیا۔
Post New Comment