سیلاب زدگان کی امداد کیلئے شاعر‘ ادیب اور فنکار بھی میدان میں آگئے

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور کے شاعروں‘ ادیبوں اور فنکاروں نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دو روزہ مہم کا آغاز گذشتہ روز الحمرا آرٹس کونسل سے کیا۔ پہلے روز فنڈ ریزنگ مہم میں گلوکار شوکت علی‘ قائم نقوی‘ حسین مجروح‘ ظفر اقبال‘ واجد امیر‘ زاہد ہما‘ امجد طفیل‘ محسن شوکت علی‘ اشفاق رشید‘ جاوید آفتاب‘ ایم زیڈ کنول‘ شاہدہ دلاور شاہ‘ فاطمہ غزل اور زبیدہ حیدر کریں اور دیگر نے حصہ لیا۔ مہم کے پہلے روز شاعر ادیب اور فنکار لاہور کے مختلف علاقوں میں گئے اور سیلاب زدگان کے پیسے اکٹھے کئے۔ آج بروز اتوار بھی فنکار‘ شاعر اور ادیب سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ کریں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions