نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکی نیوز چینل سی این این کے ایک پول میں پچھلے 50 سالوں میں عالمی سطح پر موسیکی کا آئیکون مائیکل جیکسن کو ٹھہرایا گیا ہے۔ پچھلے مہینے شروع کئے گئے اس پول میں ایک لاکھ سے زائد رائے دہندگان نے آنجہانی پاپ سٹار مائیکل جیکسن کو موسیقی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ قرار دیا۔ عالمی سطح پر پانچ بہترین میوزک آئیکونز کے انتخاب کیلئے اس فہرست میں جہاں کنگ آف پاپ مائیکل جیکنس سرفہرست رہے وہیں اول 20 میں جگہ بنانے والی بھارت کی آشا بھونسلے سمیت نامزد کوئی بھی خواتین اول 5 کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔
Post New Comment