لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ فرح شان نے سیلاب کے باعث اس عید الفطر پر اپنے البم کی ریلیز کا ارادہ ملتوی کر دیا۔ گلوکارہ فرح شان نے کہا ہے کہ البم بالکل تیار ہے اور اس عید پر اس کی ریلیز کی تیاریاں مکمل تھیں مگر سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ملکی حالات ایسے نہیں کہ البم ریلیز کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایتکار مسعود بٹ کی فلم لاڈو رانی کے دو گانے گائے ہیں۔ یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز ہو رہی ہے۔
Post New Comment