جیمز کیمرون فلم”اوتار“ کے بعداب ٹائی ٹینک کو تھری ڈی میں پیش کرینگے

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

نیویارک (این ین آئی) ہالی وو±ڈ کے معروف ڈائریکٹر جیمز کیمرون اوتار کے بعد ٹائی ٹینک کو تھری ڈی میں پیش کریں گے۔ فلم اوتار نے ہالی ووڈ میں تھری ڈی کا جنون پیدا کر دیا ہے۔ اور اس کے ہدایت کار جیمز کیمرون دوسرے معروف ڈائریکٹرز کو بھی ان کی موویز تھری ڈی میں لانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ نو منٹ کی اضافی فوٹیج کے ساتھ تھری ڈی اواتار کا سپیشل ایڈیشن بھی (کل)27 اگست کو امریکہ اور بھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرون ایک کمپنی کی خدمات بھی حاصل کررہے ہیں تاکہ 1997 کی انکی سُپرہِٹ فلم ٹائی ٹینک کو تھری ڈی میں پیش کیا جا سکے۔ وہ اس کام کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے تاکہ انکے معیار پر پورا اترا جا سکے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions