لندن (نیٹ نیوز) روم فلم فیسٹیول کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس اداکارہ کیئرا نائیٹلی کی فلم ”لاسٹ نائٹ“ کی نمائش سے فلم فیسٹیول کا آغاز کیا جائے گا۔ اس فلم میں ”کلیش آف ٹائٹنز“ میں کام کرنے والے اداکار سام ورتھنٹگن بھی شامل ہیں۔ اس فیسٹیول میں اداکارہ نکول کڈمین کی نئی فلم ”ریبٹ بول“ کی نمائش بھی کی جائے گی۔ یہ فلم فیسٹیول 25 اکتوبر سے 5 نومبر تک جاری رہے گا۔
Post New Comment