ہالی وڈ کی معروف اداکارہ پیرس ہلٹن کو کوکین رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ پیرس ہلٹن کو کوکین رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

پیرس ہلٹن کو امریکہ کے شہر لاس ویگاس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے وقت وہ ایک کار میں سفرکررہی تھیں جب پولیس نے شک کی بنا پر ان کی گاڑی کو روکا جس میں سے کوکین برآمد ہوئی۔ اداکارہ پیرس ہلٹن کو مشکوک سرگرمیوں کی بنا پر پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ جنوبی افریقہ میں فٹبال کے گذشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران انہیں نشے اور منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں رہا کردیا گیا۔ اس سے قبل دوہزار سات میں بھی وہ شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں کیلیفورنیا میں زیر حراست رہ چکی ہیں۔  

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions