ایران نے فن پاروں کی نمائش کرکے پاکستان سے بھائی چارے کا ثبوت دیا: چودھری عبدالغفور

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک و صنعت چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ ایران ہمارا برادر ملک ہے اور اس نے مصیبت کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام کا بھرپور ساتھ دیا۔ یہ بات انہوں نے الحمرا آرٹ گیلری میں ایرانی فن پاروں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایرانی قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر عباس فاموری بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے ایرانی فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں یہ تقریب منعقد کرکے ایران نے دوستی اوربھائی چارے کا ثبوت دیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions