جہانیاں (آن لائن) پاکستان کے ممتاز شاعر احمد فراز کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے ان کی دوسری برسی آج 25 اگست بدھ کو ہو گی۔ اس سلسلے میں احمد فراز کے مداح ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا اہتمام کریں گے ۔ اپنی شاعری کے ذریعے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے احمد فراز 14جنوری 1931کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے ان کا اصل نام سیّد احمد شاہ جبکہ تخلص احمد فراز تھا دوران تعلیم انہوں نے اپنا پہلا شعری مجموعہ تنہا تنہا لکھا تھا۔ احمد فراز کے مجموعہ کلام میں تنہا تنہا، درد آشوب، بے آواز گلی کوچوں میں، نابینا شہر میں آئینہ، نایافت، خواب گل پریشاں ہیں،جاناں جاناں،غزل بہانہ کروں اور دیگر قابل ذکر ہیں۔احمد فراز کو آدم جی ایوارڈ،ستارہ امتیاز،ہلال امتیاز،اباسین ایوارڈ،نقش ادب ایوارڈ سمیت لاتعداد ملکی و غیرملکی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔
Post New Comment