لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمسٹار میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے اپنے آبائی حلقے ہارون آباد سے سیاست کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کچھ عرصہ قبل تعمیر وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت میں اس پارٹی کی خواتین ونگ لاہور کی چیئرپرسن ہوں لیکن اب میں نے اپنے آبائی علاقے ہارون آباد سے سیاست کا آغاز کیا ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ میں اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکوں۔
Post New Comment