مظفر گڑھ (جی این آئی) گلوکارہ جواد احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران انسانوں کی بے بسی، بھوک اور پیاس کے جو مناظر دیکھے ہیں وہ بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ پوری قوم ایک ہو کر اپنے بھائیوں کو اس آفت سے چھٹکارا دلانے کے لئے میدان عمل میں نکل آئے۔ گلوکار جواز احمد نے مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کی تباہی کے مناظر ناقابل بیان ہیں۔ جواد احمد نے کہا کہ وہ مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے مضافات میں ان جگہوں پر گئے جہاں ابھی تک حکومتی امداد نہیں پہنچ سکی۔ ان جگہوں پر سیلابی پانی گھروں کی چھتوں کے اوپر سے بہہ رہا ہے اور لوگ اونچی جگہوں، ٹیلوں اور سڑکوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔ جواد نے کہا کہ تاریخ کی بدترین تباہی کے اثرات سے نبٹنے کے لئے حکومتی وسائل کم پڑے چکے ہیں۔ بحالی کے لئے پوری پاکستانی قوم کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔
Post New Comment