سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کلچر نے نعیم طاہر اور توقیر ناصر کو نمائندہ مقرر کر دیا

ـ 22 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(کلچرل رپورٹر) وفاقی وزارت ثقافت کی جانب سے پاکستان میں پوسٹ پروڈکشن کے کام کے لئے لگائی جانے والی لیب اور کیمروں ے متعلق ابتدائی میٹنگیں جاری ہیں سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کلچر اور وزارت ثقافت نے اس سلسلے میں نعیم طاہر اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈی جی توقیر ناصر کو نمائندہ مقرر کیا ہے۔ گذشتہ روز یونائٹیڈ فلم ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں امجد فرزند اور ہدایتکار سید نور نے نعیم طاہر سے ملاقات کی اور لیب سے متعلق تمام معلومات فراہم کیں۔ اس سلسلے کی دوسری میٹنگ آج 22 فروری کو شاکر علی میوزیم میں ہوگی جس میں چیئرمین یونائٹیڈ فلم ایسوسی ایشن میاں امجد فرزند اپنے وفد کے ہمراہ ڈی جی پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس توقیر ناصر سے ملاقات کریں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions