توہین رسالت کے الزام میں بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کیخلاف مقدمہ

ـ 20 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

ممبئی (ریڈیو نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کیخلاف ممبئی کے باندرہ پولیس سٹیشن نے توہین رسالت کے الزام انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 295اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقامی مسلمان وکیل خالد بابو قریشی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ شاہ رُخ خان نے ایک بھارتی میگزین ’’ٹائم اینڈ سٹائل‘‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں نبی آخر الزماںؐ سے متعلق توہین آمیز ریمارکس دئیے انکی غیرمہذبانہ گفتگو سے بھارتی مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں اس لئے انکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ باندرہ پولیس سٹیشن کے انسپکٹر پرکاش جارج نے شاہ رُخ خان کیخلاف مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ممبئی کے مسلمانوں کی غیرسیاسی تنظیم ممبئی امن کمیٹی نے متنازعہ اور قابل اعتراض انٹرویو دینے پر شاہ رُخ خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مرنے کے بعد امن کمیٹی شاہ رُخ خان کی تدفین بھی مہاراشٹر میں کرنے نہیں دے گی۔ واضح رہے شاہ رُخ خان جو فلم ’’مائی نیم از خان‘‘ کی شوٹنگ کے لئے نیویارک میں ہیں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکار شاہ رُخ خان کا بیان غلط انداز میں شائع کیا گیا ہے۔ تاریخ کی کوئی شخصیت شاہ رُخ خان کیلئے نبی کریمؐ سے زیادہ اہم نہیں‘ بحیثیت مسلمان اسلام کے عقائد پر یقین انکا ایجنڈا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions