انڈونیشیا میں خواتین کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے مخصوص ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

ـ 20 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
انڈونیشیا میں خواتین کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے مخصوص ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی نے خواتین کیلئے ابتدائی طورپر بیس ٹرینیں چلائی ہیں۔ یہ ٹرینیں دارالحکومت جکارتہ اور گرد ونواح کے شہروں کے لیے خواتین کوسفری سہولیات فراہم کریں گی۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مخصوص ٹرینیں چلانے کا مقصد خواتین کو سفر کے دوران تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انڈونیشیا میں خواتين کی ایک بڑی تعداد جنرل ٹرانسپورٹ میں سفرکرنے سے اجتناب کرتی ہے۔ واضح رہے کہ جاپان، ملائیشیا، تائیوان، تائیوان اور بھارت میں بھی خواتین کے لیے علیحدہ ٹرانسپورٹ کا انتظام موجود ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions