لاہور(کلچرل رپورٹر) وفاقی بجٹ میں فلم انڈسٹری کو قطعی نظر انداز کرنے پر فلمی حلقوں میں شدید افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فلم انڈسٹری کی بقاء کے لئے کچھ نہیں سوچا جو ایک افسوسناک عمل ہے۔ ہدایت کار الطاف حسین ، فلمساز و تقسیم کار جمشید ظفر ، ہدایت کار اسلم ڈار ، غلام محی الدین نے کہا کہ ہمیں اپنی کوتاہیوں کا خود ہی ازالہ کرنا ہو گا۔ اداکارہ صائمہ نے کہا کہ اچھی فلمیں ہماری محتاجی ختم کر سکتی ہیں۔
Post New Comment