لاہور +فیصل آباد (این این آئی+نمائندہ خصوصی+ریڈیو نیوز) اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام میرا کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ مجھے سازش میں پھنسایا جا رہا ہے۔ اپنے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدانوں کی پشت پناہی سے اداکارہ میرا کیخلاف کارروائی سست روی کا شکار ہے۔ میری والدہ کو فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ اہم شخصیات نے 15 ستمبر تک صلح کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صلح نہ ہوئی تو پول کھول دوں گا۔ عتیق الرحمان کے والد نے کہا کہ میرا شادی کے بعد ہمارے گھر آئی اور انہوں نے میاں بیوی کی زندگی گزاری۔ انہوں نے کہا کہ عتیق الرحمان نے میرا سے شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لی تھی حالانکہ ہم رضامند نہیں تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عتیق الرحمان کی والدہ نے کہا کہ میرا شادی کے بعد ہمارے گھر رہی اور کہتی تھی کہ ماں جی میں آپ کی بہو ہوں۔ عتیق الرحمان نے کہا کہ میں نے 70 لاکھ روپے کا ڈائمنڈ سیٹ خرید کر میرا کو دیا ہے۔ عتیق الرحمان کی والدہ نے کہا کہ مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ میرا نے عتیق الرحمان کو قتل کرنے کیلئے آٹھ لاکھ روپے کسی کو دئیے ہیں۔ این این آئی کے مطابق اداکارہ میرا کے شوہر عتیق الرحمن نے انکشاف کیا ہے کہ میرا تو مجھ سے شادی سے قبل بھی کنواری نہیں تھی‘ میرے اور اس کے درمیان اختلافات کا آغاز اس وقت ہوا جب اس نے مجھے بتائے بغیر بھارت اسقاط حمل کروایا ‘چوری کے بعد اب ہونے والے بچے کو قتل کرنے کا مقدمہ بھی درج کرائوں گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میرا نے شادی سے قبل مجھے یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر میں ان کے ساتھ شادی کر لوں تو وہ شوبز سے الگ ہو جائینگی لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور مجھے مسلسل یہ کہا گیا کہ میں بہت جلد شادی کا بھی اعلان کر دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اب تک میرا کو تقریباً پانچ کروڑ روپے دے چکا ہوں۔ اور جو اب ہر صورت ان سے واپس لوں گا جہاں تک اسے طلاق دینے کا تعلق ہے تو ایسا بھی ممکن نہیں۔
Post New Comment