یونائیٹڈ فلم ایسوسی ایشن اور ارکان اسمبلی کی کرکٹ ٹیموں مےں میچ 13مارچ کو ہوگا

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کلچرل رپورٹر) یونائیٹڈ فلم ایسوسی ایشن اور ارکان اسمبلی کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ میچ 13مارچ بروز ہفتہ دوپہر 12ریس کورس پارک کی گراﺅنڈ مےں کھیلا جائے گا۔ یونائیٹڈ فلم ایسوسی ایشن کی طرف سے میاں امجد فرزند، شان، سید نور، ریمبو، غلام محی الدین، معمر رانا، ارباز خان، پرویز کلیم، رونق علی، رونق، کاشف بوبی، مبشر لقمان، چودھری اعجاز کامران، سہیل قمر اور قیصر ثناءاللہ خان شرکت کریں گے جبکہ اراکین اسمبلی کی ٹیم کی طرف سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ عمران نذیر، اللہ رکھا، نصیر بھٹہ، وسیم قادر اور دیگر شرکت کریں گے۔ یونائیٹڈ فلم ایسوسی ایشن کی طرف سے تمام فلم ستاروں، سٹوڈیو ٹیکنیشنز وغیرہ کو شرکت کے دعوت نامے دیئے جا رہے ہےں۔ اس دوستانہ کرکٹ میچ کا اہتمام پی ایچ اے اور پروفیشنل گروپ آف جرنلسٹس نے کیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions