ہدایتکارہ سنگیتا کی لاہور بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(آئی این پی+کلچرل رپورٹر) آل پاکستان فلم فیڈریشن کی چیئر پرسن سنگیتا نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ جناح ہسپتال میں ماڈل ٹاﺅن بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ہدایتکارہ سنگیتا کے ساتھ عیادت کےلئے جانے والوں میں ہدایتکار الطاف حسین ، مصنف رشید ساجد ، اچھی خان اور پرویز کلیم شامل تھے۔ انہوں نے جناح ہسپتال کی ایمر جنسی میں زیرعلاج ماڈل ٹاو¿ن بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں گلدستے پیش کئے۔ فلمی صنعت کے نمائندوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وفد کے ارکان نصف گھنٹے تک وارڈ میں موجود رہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions