ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے خصوصی ٹیلی ڈرامہ "چارج شیٹ"کی ریکارڈنگ مکمل

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹیو پروڈیوسر پی ٹی وی لاہور سجاد احمد نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے خصوصی ٹیلی ڈرامہ "چارج شیٹ"کی ریکارڈنگ مکمل کر لی۔90منٹ دورانیہ کے اس کھیل کے رائیٹر فخر زمان ہیں۔ڈرامہ میں فنکاروں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ان میں جہانزیب گورچانی‘فاروق ضمیر ‘خالد بٹ‘جمیل فخری ‘خواجہ سلیم‘منیر نادر ‘زبیر بلوچ ‘غلام محمد ‘اسلم راز ‘اسلم شنکر‘فرخ شاہ ‘ہمایوں گل‘ہمایوں رشید‘بینش‘حمیرا عابد ‘نثار قادری اور اسلم ملک شامل تھے۔یہ ٹیلی ڈرامہ 4اپریل کو آن ائیر ہو گا۔سجاد احمد کے آنے سے لاہور سینٹر پر فنکاروں اور ڈراموں کی ریل پیل ہو گئی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions